بلال فرقانی
سرینگر//حکومت نے بدھ کو جموں و کشمیر اور لداخ میں “یکساں تعلیمی کلینڈر” کے نفاذ کے باضابطہ طور پر احکامات صادر کئے۔اس سلسلے میں حکم نامہ گورنمنٹ اسکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے پرنسپل سکریٹری آلوک کمار نے جاری کیا اور اس مقصد کے لیے بنائی گئی کمیٹی کی سفارشات پر عمل کیا گیا ہے۔جموں و کشمیر کے دونوں ڈویژنوں کے لیے ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور باقی ملک کے ساتھ ہم آہنگی کے ساتھ “یکساں تعلیمی کلینڈر” کے نفاذ کے لیے کمیٹی 30 اپریل کو تشکیل دی گئی تھی۔کمیٹی نے کہا کہ جموں و کشمیر میں تھیوری امتحان مارچ کے پہلے ہفتہ سے جموں سمر زون کے موجودہ اکیڈمک کلینڈرکے مطابق منعقد کیا جائے گا (سوائے جموں خطہ کے مشکل علاقوں کے) اور خطہ کشمیر کے کچھ علاقوں میں۔کمیٹی نے کہا کہ ان مشکل علاقوں میں امتحان میں تاخیر اور اپریل کے دوسرے ہفتے سے تجویز کردہ کلینڈر کے مطابق انعقاد کیا جائے گا جب یہ علاقے مکمل طور پر قابل رسائی ہوں گے اور امتحانی اسٹیشنری اور امتحانی مواد کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔آرڈر میں کہا گیا ہے کہ اگر چہ ان مشکل علاقوں میں الگ الگ امتحان لیا جائے گا، لیکن امتحانات کا نتیجہ بیک وقت کیا جا سکتا ہے، لانکہ مشکل علاقے تقریباً 30 سے35فیصد ہے اور ان علاقوں کے طلبا کی کل تعداد 10 سے12فیصد ہے۔
انہوں نے کہا کہ چونکہ علاقے بہت کم آبادی والے ہیں اس لئے جوابی اسکرپٹ کی جانچ میں کم وقت لگے گا۔آرڈڑ میں کہا گیا ہے”کمیٹی کی سفارشات کا محکمہ میں جائزہ لیا گیا اور جموں و کشمیر میں یکساں تعلیمی کلینڈر عملانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،” ۔حکومت نے رہنما خطوط بھی جاری کیے ہیں جس میں یہ بتایا گیا ہے کہ جو طلباء 10ویں اور 11ویں جماعت کے امتحان میں شریک ہوں گے، انہیں بورڈ کے امتحان کے اختتام کے بعد بالترتیب 11ویں اور I2ویں جماعت میں داخلہ دیا جائے گا۔ رہنما خطوط میں کہا گیا ہے کہ جن طلباء کو نتائج میں ناکام قرار دیا جائے، انہیں 11ویں اور 12ویں جماعت میں اپنی پڑھائی جاری رکھنے کی اجازت ہوگی جب تک کہ دو سالانہ/سالانہ پرائیویٹ امتحان کے نتائج کا اعلان نہیں ہو جاتا۔ انہوں نے کہا کہ بائی اینول امتحان میں کامیاب نہ ہونے والے امیدواروں کا عارضی داخلہ منسوخ کر دیا جائے گا۔جموں و کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن سے کہا گیا ہے کہ وہ مارچ کے مہینے میں ہارڈ زونز/علاقوں کو چھوڑ کر جموں ڈویژن/کشمیر ڈویژن کے سالانہ (باقاعدہ) امتحان منعقد کرکے 10ویں سے 12ویں جماعت کے امتحانات کے شیڈول کی تشکیل نو کرے۔گائیڈ لائنز فراہم کرتی ہیں کہ جموں ڈویژن اور کشمیر ڈویژن/مرکز کے زیر انتظام علاقہ لداخ کے ہارڈ زونز/علاقوں کا سالانہ (باقاعدہ) امتحان اپریل کے مہینے میں منعقد کیا جائے گا۔
تاہم، ہدایات کے مطابق، جموں ڈویژن/کشمیر ڈویژن بشمول ہارڈ زونز/ایریاز اور لداخ کے سالانہ (باقاعدہ) امتحان کے نتائج کا اعلان جون کے مہینے میں کیا جائے گا۔جموں و کشمیر اور لداخ میں سالانہ پرائیویٹ امتحان اگست کے مہینے میں منعقد کیا جائے گا اور اس کا نتیجہ اکتوبر کے مہینے میں اعلان کیا جائے گا۔جے اینڈ کے بورڈ آف اسکول ایجوکیشن سے امتحان کا تفصیلی شیڈول جاری کرنے کو کہا گیا ہے جس میں درخواست فارم جمع کرنے کا شیڈول بھی شامل ہے۔ بورڈ آف اسکول ایجوکیشن مشکل زونز/مشکل علاقوں کی فہرست الگ سے مطلع کرے گا۔”دیگر شیڈولز یعنی رہنما خطوط میں کہا گیا ہے کہ رجسٹریشن، رجسٹریشن کی تجدید، ہجرت، انٹر اسکول مائیگریشن، اہلیت، موضوع کی تبدیلی وغیرہ کو بھی J&K بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کے ذریعہ الگ سے مطلع کیا جائے گا۔”امتحانی شیڈول کا اطلاق موجودہ سیشن سے فوری طور پر ہو گا۔”