جموں/ وزیر برائے مال ، امداد و بازا ٓبادکار ی ، تعمیر نو اور پارلیمانی امور عبدالرحمان ویری نے آج کہا کہ محکمہ مال ایک عوامی خدمات فراہم کرنے کا محکمہ ہے اور لوگوں کے مال سے متعلق معاملات مقررہ مدت کے اندر حل کرنے کے لئے ایک مؤثر عوامی خدمات فراہمی نظام قائم ہونا چاہیئے۔وزیر جموں ، سانبہ اور کٹھوعہ اضلاع کے ایک روزہ طویل ریونیو کانفرنس میں اپنے خیالات کا اظہار کررہے تھے۔کانفرنس میں کمشنر سیکرٹر ی مال ، ڈویژنل کمشنرجموں ،سانبہ ، جموں اور کٹھوعہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنر ،ریجنل ڈائریکٹر سروے اینڈ لینڈ ریکارڈس اور دیگر جموں صوبہ کے متعلقہ دیگر افسران موجود تھے۔کانفرنس کے دوران تینوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں نے مال سے متعلق جاری سرگرمیوں بشمول جمع بندی ، التوأ میں پڑے ، اراضی کے انتقال کے معاملات ، سرکاری /کاہچرائی زمین سے ناجائز قبضہ ہٹانے ، اراضی کے حصول ، مال سے متعلقہ دیگر معاملات کو نمٹانے ، اسناد کو جاری کرنا ، عوامی شکایات کیمپ منعقد کرنے اور دیگر متعلقہ سرگرمیوں کی تفصیل پیش کی۔اس موقعہ پر متعلقہ افسران نے ریونیو ٹریننگ انسٹی چیوٹ جموں کی سرگرمیوںکے بارے میں ایک خاکہ پیش کیا۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ ادارہ آئی اے ایس اور جونیئر کے اے ایس افسران ، نائب تحصیلدارو ں اور سٹیلمنٹ اسسٹنٹوںکو لینڈ ریونیو ٹریننگ دیتا ہے۔ریونیو افسران اور فیلڈ عملے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ محکمہ مال کا عوام کے ساتھ نزدیکی تعلق ہے اور عوام کے توقعات پر پورا اُترنے کے لئے محکمہ کے افسران و عملے کو ذمہ داری کے ساتھ اپنے فرائض ادا کرنی چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ ریونیو افسران کو فیلڈ دورے منعقد کرنے چاہیئے اور گردھاوری کو زمین کی حقیقی حالت کا معائینہ کرنے بعد ہی کرنی چاہیئے ۔اُنہوں نے التوا میں پڑے انتقال اراضی کے معاملات کونمٹانے میں سرعت لائی جائے اور متعلقہ ڈپٹی کمشنروں کو اس سلسلے میں ماہانہ پراگریس رِپورٹ پیش کی جانی چاہیئے۔انہوں نے جمع بندی لکھنے کے عمل میں بھی سرعت لانے پر زور دیا۔کمشنر سیکرٹر ی نے بھی اس موقعہ پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس نوعیت کی کانفرنسوں کے انعقاد سے محکمہ مال کے کام کاج میں تحریک پیدا ہوگی ۔محکمہ مال کے ملازمین کو درپیش مختلف مسائل کے ردِّعمل میں وزیر نے کہا کہ ان کی جائز مسائل پر غور کیا جائے گا اور محکمہ کے موجودہ بنیادی ڈھانچے کی توسیع کے لئے وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔دریں اثنا ذلڈارہ میں سکھ طبقے نے واٹر سپلائی سکیم کی تعمیر اور شمشان گھاٹ کی دیواری بندی کرنے کی مانگ کی ۔وزیر نے متعلقہ بی ڈی او کو شمشان گھاٹ کی دیوار بندی کیلئے ایک مفصل پروجیکٹ رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت دی۔اس موقعہ پر میڈیا افراد سے بات کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ جاری ترقیاتی پروجیکٹ مقررہ مدت کے اندر مکمل کئے جائیں گے اور محکمہ بجلی کٹوتی شیڈول پر من و عن عمل درآمد کر رہا ہے ۔انہوں نے لوگوں کو بجلی کا صحیح استعمال اور بجلی کی چوری سے احتراز کرنے سے کہا تاکہ بجلی کی کم سے کم کٹوتی یقینی بنائی جائے۔حج 2018ء سے متعلق سوالات کا جواب دیتے ہوئے وزیر نے کہا کہ حکومت ہند عازمین حج کے لئے سمندری سفر کے امکانات پر غور کر رہی ہے اور امسال عازمین حج کو مزید سہولیات فراہم کی جائیں گی۔وزیر کے ہمراہ ایس ڈی ایم ڈورو اور دیگرمتعلقہ ضلع افسرا ن تھے۔