جموں //ٹریفک کے انسپکٹر جنرل جگجیت کمار نے جموں ۔ سرینگر قومی شاہراہ پر حالیہ تودے گِر آنے کے بعد حالت کا جائیزہ لیا ۔ دورے کے دوران انہوں نے شاہراہ کی دیکھ ریکھ پر مامور ایجنسی کو شاہراہ کو دو طرفہ ٹریفک کیلئے بحال کرنے کیلئے اضافی اقدامات کرنے کی ہدایت دی تا کہ مسافروں کو دقتوں کا سامنا نہ ہو اور ضروری اشیاء کی فراہمی یقینی بن سکے ۔ انہوں نے آنے والے سیاحتی سیزن اور شری امر ناتھ جی یاترا کو دھیان میں رکھتے ہوئے شاہراہ کی حالت کو بہتر بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت دی ۔ انہیں یقین دلایا گیا کہ شاہراہ جلد بحال کی جائے گی ۔ اُن کے ہمراہ کئی افسران بھی تھے ۔