سرینگر/جموں۔راجوری شاہراہ پر سوموار کی صبح کسی مشکوک چیز کی موجودگی کے بعد ٹریفک معطل کیا گیا اور گاڑیوں کی نقل و حمل روک دی گئی۔
یہ مشکوک چیز شاہراہ پر واقع کلار چوک نامی مقام پر دیکھی گئی۔
ذرائع کے مطابق فوج کی ایک پارٹی نے مشکوک چیز کو دیکھتے ہی صبح آٹھ بجے ٹریفک کو احتیاطی طور روک دیا ۔
ذرائع نے مزید کہا کہ بم ناکارہ کرنے والی ٹیم جائے مقام پر پہنچ گئی ہے ۔