جموں//ڈویژنل کمشنر ڈاکٹرمندیپ کماربھنڈاری نے جموں۔اکھنور فورلاینگ سڑک پرجاری کام کاجائزہ لیا۔30.7 کلومیٹر لمبی اس سڑک کوجلدمکمل کرنے سے متعلق وقت وقت پرلئے گئے متعددفیصلوں کوبھی زیرغورلایاگیا۔ بھنڈاری نے این ایچ آئی ڈی سی ایل کوزمین منتقل کرنے ، پروجیکٹ کے لئے زمین کی حصولیابی کے عمل کوجلدمکمل کرنے کی تاکیدکی۔انہوں نے پی ایچ ای اورپی ڈی ڈی سے کہاکہ وہ اپنی تنصیبات منتقل کرنے سے متعلق تخمینے پیش کریں تاکہ اس پروجیکٹ کوجلدمکمل کیاجاسکے ۔ڈویژنل کمشنر نے جنگلاتی درخت کاٹنے کے بارے میں محکمہ جنگلات کی منظوری کابھی جائزہ لیا۔انہوں نے متعددمحکموں کے حکام کولگن وتندہی اورقریبی تال میل سے کام کرنے کی تلقین کی۔میٹنگ میں چیف انجینئر ،آئی اینڈایف سی پی این بالی ، چیف انجینئر پی ڈی ڈی اشونی کمارگپتا، چیف انجینئر تعمیراتِ عامہ سدھیرشاہ ،اے سی آرنثارشاہ، ایس ڈی ایم جموں نارتھ محمدالیاس خان بھی موجودتھے۔