جموں//سوئوچھ بھارت مشن کے تیسرے سال کو’سوچھتاہی سیواہے ‘‘ کے طورمنانے کے لئے جموں میونسپل کارپوریشن کی جانب سے ہوٹل ایشیا کے نزدیک اوپن وال پینٹنگ مقابلے کااہتمام کیاگیاجس میں مختلف سکولوں اورکالجوں کے طلباء اوردیگرفنکاروں نے حصہ لیا۔اس مقابلے کااہتمام کمشنرجے ایم سی ایم راجوکی ہدایات پرکیاگیا۔پہلی تین پوزیشن حاصل کرنے والوں کوبالترتیب بیس ہزار، پندرہ ہزار اوردس ہزارروپے کے انعامات سے نوازاگیا۔مصوری کے اس مقابلے کااہتمام کرنے کامقصدشہرجموں کوجاذب نظراورخوب صورت بناناتھا۔