عظمیٰ نیوزسروس
جموں//محکمہ موسمیات نےجموں کے کچھ حصوں میں 13سے 15 اگست تک موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے ایک عہدیدار بتایا کہ موسم عام طور پر ابر آلود رہے گا اور کئی مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش/گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے اور جموں ڈویژن کے ریاسی، ادھم پور، جموں، سانبہ، کٹھوعہ، ڈوڈہ اور راجوری کے الگ تھلگ مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے، خاص طور پر 15 اگست کے دوران رات/صبح کے اوقات میں۔عہدیدار نے کہا کہ کشمیر ڈویژن کے چند مقامات پر 13سے 15 اگست کے دوران ہلکی تیز بارش/ تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش بھی ہو سکتی ہے۔انکاکہناتھا’’کچھ مقامات پر گرج چمک اور تیز ہوائیں چلیں گی، جب کہ اس دوران لینڈ سلائیڈنگ، مٹی کے تودے اور پتھراؤ کے ساتھ چند خطرناک مقامات پر سیلاب آنے کی توقع ہے‘‘۔انہوں نے کہا کہ 16اگست کو موسم عام طور پر گرم اور مرطوب رہے گا اور چند مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ 17سے 19اگست تک انہوںنے جموں ڈویژن کے چند مقامات پر خاص طور پر دیر رات/صبح کی طرف موسلادھار بارش کے ساتھ کئی مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش/گرج چمک کی پیش گوئی کی۔انہوں نے لوگوں کو آبی ذخائر، ندی کے پشتوں اور ڈھیلے ڈھانچے سے دور رہنے کا مشورہ دیا۔