عظمیٰ نیوز سروس
جموں// جموں اور کٹھوعہ اضلاع میں ڈینگی کے 14 نئے معاملات میں تین بچوں کا پتہ چلا ہے۔سرکاری ذرائع نے بتایا،”محکمہ صحت کے حکام کی طرف سے ڈینگی کے 143 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 14 ڈینگی مثبت کیسز کا پتہ چلا”۔ ڈینگی کے ان 14 تازہ معاملات میں تین بچے جن میں دو لڑکیاں، سات بالغ مرد اور چار خواتین شامل ہیں۔ جموں ضلع میں ڈینگی کے سب سے زیادہ کیسز یعنی 88، کٹھوعہ ضلع میں ڈینگی کے 18 کیسز درج کیے گئے ہیں، ایسے پانچ کیس سانبہ ضلع سے، چار اودھم پور سے، تین ریاسی میں، دو پونچھ میں، ایک ڈوڈہ میں، چار کشمیر میں، اور متعلقہ ہسپتال میں سیمپلنگ کے دوران غیر مقامی افراد میں ڈینگی کے دو کیسز پائے گئے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، “ہسپتال میں ایک غیر مقامی کا ڈینگی انفیکشن کے لیے ٹیسٹ کیا گیا۔ غیر مقامی متاثرہ ڈینگی کی کل تعداد 2 ہے”۔مجموعی طور پر 127 افراد ڈینگی سے متاثر ہوئے ہیں۔ اب تک محکمہ صحت کے حکام نے ڈینگی کے 3738 ٹیسٹ کرائے ہیں۔