یواین آئی
نئی دہلی//ہریانہ کے ہتھنی کنڈ بیراج سے مسلسل پانی چھوڑنے کی وجہ سے دہلی میں بدھ کی صبح جمنا خطرے کے نشان سے 1.50میٹر اوپر پہنچ گئی سنٹرل واٹر کمیشن کے مطابق پرانے ریلوے پل پر بدھ کی صبح 10بجے جمنا کی پانی کی سطح 206.89 میٹر ریکارڈ کی گئی جو خطرے کے نشان سے 1.56 میٹر اوپر ہے۔ یہاں خطرے کا نشان 205.33 میٹر ہے جمنا کے پانی کی سطح میں مسلسل اضافے کے باعث دریا کے ساتھ نشیبی علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا ہے اور بڑی تعداد میں لوگ دوسری جگہوں پر جانے یا ریلیف کیمپوں میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ہتھنی کنڈ بیراج سے مسلسل لاکھوں کیوسک پانی چھوڑنے سے دہلی میں سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ حکومت نے عوام کو یقین دلایا ہے کہ انتظامیہ کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔