جمعیت ہمدانیہ کا اظہارِ تعزیت

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
سرینگر//جمعیت ہمدانیہ کے سربراہ مولانا ریاض احمد ہمدانی نے وادی کے معروف تاجر اور سماجی شخصیت الحاج حاجی محمد امین گانی ولد حاجی مرحوم علی محمد گانی آف ایشان صاحب زینہ کدل کے انتقال پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے اور اس سانحہ ارتحال پر سوگوران کیساتھ تعزیت کی اور جنت نشینی کیلئے دعا کی۔ جمعیت کے تعزیتی اجلاس میں مرحوم کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا اور اُن کے حق میں دعائے مغفرت اور کلمات ادا کئے گئے اور اجلاس میں مرحوم کے لائق فائق فرزندان حاجی غلام جیلانی گانی اور فیروز احمد گانی کے ساتھ بھی تعزیت بھی اظہار کیا گیا۔ص
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *