سرینگر/عظمیٰ نیوزسروس/ جمعیت علماء وائمہ مساجد نے روزنامہ ’کشمیرعظمیٰ ‘ اور’گریٹرکشمیر‘ کے مدیراعلیٰ فیاض احمد کلو کی ہمشیرہ کے انتقال پردکھ اور افسوس کااظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت کی دعا کی ہے۔جمعیت کے امیر حافظ عبدالرحمن اشرفی نے غمزدہ خاندان خصوصاً فیاض احمد کلو ،غلاحسن کلواور اعجاز احمد کے ساتھ تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا تمام علما کرام وائمہ مساجد پسماندگان کے غم میںبرابر کے شریک ہیں۔