سرینگر//جمعیت اہلحدیث نے کہا ہے کہ ہندوستانی میڈیا کا ایک بڑا حصہ جہاں ریاستی عوام کی تحریک حق خود ارادیت کو بدنام کرنے کے لئے مختلف کہانیاں گھڑتا آیا ہے وہاں کچھ عرصہ سے کئی چینلوں نے جمعیت کی خدمات اور اس کے قائدین کے خلاف بھی فرضی داستانوں سے اس کی عوامی شبیہ بگاڑنے کا مکروہ اور مضحکہ خیز سلسلہ شروع کیا ہے۔ موصولہ بیان کے مطابق جمعیت کے سینئر نائب صدر مولانا مشتاق احمد ویری کے خلاف ان چینلوں نے محاذ کھولا ہے۔بیان کے مطابق مولانا ایک قابل قدر عالم دین ہیں اور قرآن وسنت کی ترویج واشاعت اور حق وصداقت کا برملا اظہار اُن کا شیوہ ہے۔ بیان کے مطابق جمعیت مسئلہ کشمیر کے حل کے حوالے سے اپنے مو¿قف سے ذرہ برابر انحراف نہیں کرے گی اور اس مسئلہ کے وجود کے روز اوّل سے اسکا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں یا باہمی مذاکرات سے چاہتی ہے۔