ایم ایم پرویز
رام بن//سری نگر جموں قومی شاہراہ پر جمعہ اور ہفتہ کی راتوں کو چھ گھنٹے تک گاڑیوں کی آمدورفت معطل رہے گی کیونکہ ضلع رام بن میں ناشری اور بانہال کے درمیان چار لین پروجیکٹ کے کاموں میں مصروف کی تعمیراتی کمپنیوں کی طرف سے کچھ تعمیراتی کام شروع کئے گئے ہیں۔ٹریفک حکام نے کہا کہ عام آبادی، مسافروں اور ڈرائیوروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئےNHAI کو ضلع مجسٹریٹ رام بن نے بدھ کو جاری اپنے ایک حکم نامے زیر نمبر ADMR16745-84کے ذریعہ ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ MNB، 19 پر گرڈروں کو شروع کرنے اورٹنل ۔5میں وینٹی لیشن کی تنصیب کے لئے ٹنل ناشری اور بانہال سرنگوں کے درمیان جمعہ اور ہفتہ اور ہفتہ اور اتوار کی درمیانی راتوں (صبح 12 سے صبح 6 بجے) تک چھ گھنٹے تک ٹریفک معطل رہے گی۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پروجیکٹ ڈائریکٹر NHAIکی جانب سے ضلع مجسٹریٹ رامبن کو شاہراہ پر چھ گھنٹوں کیلئے ٹریفک کی روک کیلئے ایک درخواست پیش کی گئی جس کے بعد آفیسر موصوف نے ایک حکم نامہ جاری کیا ۔اس سلسلہ میں اے ڈی سی رامبن نے ایک حکم جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ پروجیکٹ ڈائریکٹر، NHAI، PIU Ramban سے موصول ہونے والی درخواست کو دیکھتے ہوئے اور عام آبادی/مسافروں/ڈرائیوروں کی حفاظت اور بہبود کو یقینی بنانے کے لئے اس عمل کو منظوری دی گئی ہے ۔اس سلسلہ میں سیول انتظامیہ نے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس رام بن اور سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، ٹریفک، نیشنل ہائی وے رام بن سے کہاہے کہ وہ ان احکامات کو مکمل طور پر نافذ کریں۔