سرینگر//پیروان ولایت جموں و کشمیر نے وادی کی تاریخی جامع مسجد میں پچھلے کئی ماہ سے نماز جمعہ کے اجتماع پر سرکاری پابندی کی شدید مذمت کی ہے تنظیم کے سرپرست اعلٰی مولانا سبط محمد شبیر قمی نے تاریخی اور مرکزی جامعہ مسجد کو مقفل رکھنے پر شدید مذمت کرتے ہوئے اس کو مداخلت فی الدین قرار دیا ۔ مولانا قمی نے کہا کہ جامعہ مسجد میں نماز جمعہ کے اجتماع پر پابندی عائد کرنا سراسر دینی معاملات میں زیادتی ہے جو قابل تشویس اور افسوسناک عمل ہے انہوں نے کہا کہ جامعہ مسجد میں اگر نماز جمعہ کے اجتماع پر فی الفور پابندی نہ اٹھائی گئی تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے مولانا قمی نے ریاستی سرکار کو انتباہ کیا کہ وہ مذہبی معاملات میں دخل اندازی سے پرہیز کرے اور تاریخی جامعہ مسجد میں جمعہ اجتماع سے جلد از جلد پابندی ہٹائیں َانہوں نے میرواعظ مولوی محمد عمر فاروق سمیت دیگر رہنماؤں کی نظر بندی پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد رہائی کیلئے سرکار کو انتباہ کیا۔