محمد تسکین
بانہال // ضلع رام بن کے علاقوں میں جمعتہ الوداع اور شب قدر کے سلسلے میں سینکڑوں مساجد میں ہزاروں کی تعداد میں فرزندانِ توحید نے جہاں رمضان کے آخری جمعہ کی نماز میں شرکت کی وہیں گزشتہ رات ہزاروں لوگوں نے اللہ کے حضور اجتماعی عبادات اور شب خوانی ا میں گزاری ۔جمعتہ الوداع کے سلسلے میں ضلع رام بن کا سب سے بڑا اجتماع مرکزی جامع مسجد بانہال میں منعقد ہوا جہاں ہزاروں کی تعداد میں مسلمانوں نے نماز آدا کی ۔ بانہال ٹھٹھاڑ نوگام ، کھڑی مہو منگت ، رامسو ،نیل ، اُکڑال ، پوگل پرستان ،سینابتی، کنڈا ، رامبن ، میترا، چندروگ ، چندرکوٹ ،بٹوٹ ، راجگڑھ ، ہالہ دھندراٹھ اور گول سنگلدان کی مساجد میں ہزاروں لوگوں نے نماز جمعہ میں شرکت کی جو رمضان المبارک کا آخری جمعہ ہے ۔ ضلع بھر کی جامع مساجد سے ائمہ مساجد ، علما اکرام ، دانشوروں اور سماجی کارکنوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ عید کی تقریب میں سادگی اختیار کریں اور سماج کے محتاجوں ، بیواؤں اور یتیموں کی ہر ممکن مدد کا خاص خیال رکھیں تاکہ ہمارے سماج کا کمتر بھی اچھی طرح سے عید کی خوشیاں منا سکیں ۔ضلع رام بن میں جمعتہ الوداع کے سلسلے میں پولیس اور انتظامیہ کیطرف سے اضافی حفاظتی انتظاما اور شاہراہ پر بغیر خلل ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کیلئے خصوصی انتظامات کئے تھے۔ گزشتہ رات شب قدر کی تقریبات میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے عبادات اور قرآن خوانی میں شب بیداری کی اور اللہ کے حضور اپنے گناہوں کے درگزر اور دعاؤوں کی قبولیت کیلئے دعائیں کیں۔۔