ترال//ترال کے ستورہ علاقے میں جماعت اسلامی کی جانب سے ایک دینی اجتماع منعقد ہوا جس میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ جامع مسجد ستورہ میں اتوار کو ایک دینی اجتماع منعقد ہوا جس میں علاقے کے لوگوں کے ساتھ ساتھ جماعت اسلامی سے وابستہ کار کنان کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔جماعت اسلامی کے ناظم تعلیم و تربیت جموں کشمیر نذیر احمد رینہ اور ڈاکٹر رفیق احمدقیم ضلع پلوامہ نے سیرت النبیپر مفصل روشنی ڈالی ۔