سرینگر/کشمیر کی تاجر برادری نے سوموار کو جماعت اسلامی ،جموں کشمیر پر پابندی کیخلاف کل ،یعنی منگل کیلئے احتجاجی ہڑتال کی کال دی۔
یہ ہڑتال کال دفعہ35اے کو درپیش قانونی چیلنجوں کیخلاف بھی دی گئی ہے۔
اس احتجاجی ہڑتال کی اپیل کشمیر کی مختلف تاجر انجمنوں نے آج کی۔
حکومتِ ہند نے گذشتہ جمعرات کو جماعت اسلامی پر پانچ سال کیلئے پابندی عاید کردی۔ مذکورہ پارٹی پر الزام ہے کہ وہ عسکریت پسند تنظیموں کے ساتھ قربت رکھتی ہے اور وہ علیحدگی پسند تحریک کو تقویت پہنچاتی ہے۔
جماعت اسلامی کوپابندی عاید کئے جانے کے سلسلے میں وزارت داخلہ نے باضابطہ احکامات جاری کئے ہیں۔
اس دوران ریاستی عوام کی خصوصی شہریت کیلئے مخصوص ،آئین کی دفعہ35اے کیخلاف سپریم کورٹ میں کئی عرضیاں زیر سماعت ہیں۔
ان درخواستوں میں مذکورہ دفعہ کو ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔