شدید گرمی کے بیچ سینکڑوں کی تعداد میں محکمہ جل شکتی کے ڈیلی ویجروں نے جموں میں احتجاجی ریلی نکالی جس وجہ سے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرناپڑا۔محکمہ جل شکتی میں تعینات ڈیلی ویجروں نے اپنی مانگوں کو لے کر احتجاجی ریلی نکالی اور توے پل پر دھرنا دیا۔بی سی روڑ جموں میں چیف انجینئر کے دفتر سے ڈیلی ویجروں نے ریلی نکالی جس دوران وہ بی جے پی اور ایل جی انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کر رہے تھے۔