ترال// شریف آباد ترال میںایک پی ایچ ای محکمہ کے میکنکل ڈویژن نے ایک کنواں کھودا ہے جو تکنیکی اعتبار سے ناکارہ ثابت ہوا ہے ۔تاہم متعلقہ محکمہ نے کنواں ناکارہ قرار دینے کے بعد اسے کھلا رکھ کر علاقے سے فرار ہوگئے جس کی وجہ سے یہ کنواں مقامی آبادی کے لئے پریشانی کا باعث بن گیا ہے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ معروف بزرگ شریف صاحب کی زیارت کے مین گیٹ سے چند میٹر کی دوری پر محکمہ نے ایک550فٹ کنواں کھودا جس کی چوڑائی ابتدائی طور قریب تین فٹ تھی تاہم کنویں میں پانی آنے اور چاروں اطراف سے ڈہہ جانے کی وجہ سے اسے ناکارہ قرار دیا گیا ۔لوگوں نے بتایا کہ کنویں کو ناکارہ قرار دینے کے بعد اسے کھلا چھوڑا گیا جو بچوں اور عام لوگوں کے ساتھ ساتھ مویشوں کے لئے خطرہ بن گیا ہے ۔مقامی لوگوں نے کنویں کو پُر کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ یہاں کوئی حادثہ نہ پیش آئے۔دریں اثنا بس اسٹینڈ ترال میں سڑک کے بیچوں بیچ ایک مین ہول کھلا رکھا گیا ہے جہاں ہر وقت حادثات کا خطرہ رہتا ہے جبکہ دن میں متعدد گاڑیاں اور راہ گیر اس میں اچانک گرجاتے ہیں ۔ادھر سب ضلع انتظامیہ نے بتایا کہ شام دیر گئے بتایا کہ ان دونوں مسائل کو کو متعلقہ محکموںکے ساتھ اٹھایا گیا ہے ۔