عظمیٰ نیوز سروس
جموں//موثر کیڈر کے انتظام کے مقصد سے ایک اہم اقدام میں جل شکتی محکمہ نے مختلف رینکوں میں 396 انجینئروں کے ریگولرائزیشن کے احکامات جاری کیے، جن میں سے 411 پائپ لائن میں ضروری منظوریوں کے منتظر ہیں۔نتیجے میں تنخواہ کے تعین سے مستفید ہونے والوں میں سے بہت سے ایسے ریٹائرڈ افسران ہیں جو نچلے رینک میں پنشن حاصل کر رہے تھے۔ستمبر 2022 سے 1969 انجینئروں کو جونیئر انجینئر کے رینک سے لے کر سپرنٹنڈنٹ انجینئر تک ریگولرائز، ترقی اور سفارش کی گئی ہے۔ افسران انچارج کی حیثیت سے، یعنی ایڈہاک بنیادوں پر، برسوں سے، بغیر کوئی خاطر خواہ ترقیوں کے کام کر رہے تھے۔ بہت سے معاملات میں، ریگولرائزیشن 22 سال سے زیادہ ایڈہاک تعیناتی کے بعد ہوئی ہے۔پبلک سروس کمیش کی جانب سے چلائے جانے والے فعال اور شفاف عمل نے محکمے کو ان طویل التواءمسائل کو حل کرنے کے قابل بنایا ہے۔
پی ایس سی میں ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کی سفارشات کے نتیجے میں 70 ایگزیکٹو انجینئروں کو سپرنٹنڈنگ انجینئر، 129 اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئروںکو ایگزیکٹو انجینئر، 415 اسسٹنٹ انجینئروں کو اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر اور 665 جونیئر انجینئروں کو اسسٹنٹ انجینئروںکے طورترقی دینے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ مزید 690 افسران کو ضروری منظوریوں سے مشروط کر دیا گیا ہے جو عمل میں ہیں۔اس کے علاوہ، ستمبر 2022 کے بعد سے ایک اور پہلی صورت میں محکمے نے 19 انچارج چیف انجینئروں، 28 انچارج سپرنٹنڈنگ انجینئروں، 56انچارج ایگزیکٹو انجینئروں کی بروقت پوسٹنگ اور تقرری کے ذریعے محکمے کی تمام پوسٹوں کو قابل افسران کے ساتھ حاصل کرنے کی کوشش کی ہے۔محکمے نے شفافیت اور استحکام لانے کے لیے مختلف رینکوں پر سنیارٹی لسٹیں جاری کرنے کے لیے ٹھوس کوششیں کی ہیں اور تعصب سے پاک کیریئر کی ترقی کو یقینی بنایا ہے۔سپرنٹنڈنگ انجینئروں، اسسٹنٹ انجینئروں (ڈگری ہولڈرز)، اسسٹنٹ انجینئروں(ڈپلومہہولڈرز)، اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئروں (ڈگری ہولڈرز)، ایگزیکٹو انجینئرز (ڈگری ہولڈرز) اور اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئرز (ڈپلومہ ہولڈرز) کے سلسلے میں حتمی سنیارٹی لسٹیں جاری کر دی گئی ہیں۔ریگولرائزیشن کے معاملات کے حل سے انجینئرنگ کیڈر یعنی جونیئر انجینئر کی سطح سے چیف انجینئر تک ہموار کیریئر کی ترقی کی راہ ہموار ہوگی۔یہ صرف لیفٹیننٹ گورنر، جموں و کشمیر کی دور اندیش قیادت کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔ چیف سکریٹری کی ہدایات اور لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر کی حوصلہ افزائی اس پورے عمل کے لیے اہم رہی ہے۔ان اقدامات نے فلیگ شپ سکیم جل جیون مشن کی تکمیل کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے قابل بنایا ہے ۔