عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// جموں و کشمیر کنٹریکٹرز کوآرڈی نیشن کمیٹی کے اراکین نے کل انجینئرنگ کمپلیکس، راجباغ سرینگر میں جل جیون مشن کے تحت زیر التواء ادائیگیوں کی اجرائی نہ ہونے کے خلاف پرامن احتجاج کیا۔ اس احتجاج کی قیادت جے کے سی سی سی کے چیئرمین غلام جیلانی پرزا نے کی، جنہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ عیدالاضحی سے قبل جے جے ایم کے تحت واجب الادا 1000 کروڑ روپے سے زائد کی رقم فوری طور پر جاری کرے۔پرزا نے کہا “ہمارے کنٹریکٹرز نے جموں و کشمیر بھر میں جل جیون مشن کو زمینی سطح پر لاگو کرنے میں دن رات محنت کی ہے، جن میں پائپ لائنیں بچھانا، پمپ شیڈز تعمیر کرنا اور ہر گھر تک پانی پہنچانا شامل ہے۔ لیکن ستمبر 2024 سے ان کی جائز ادائیگیاں روک دی گئی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ گورنر راج کے دوران ادائیگاں بروقت ہوتی تھیں، لیکن موجودہ میں فنڈز میں بلاجواز تاخیر کی جا رہی ہے، جس سے کنٹریکٹرز شدید مالی مشکلات کا شکار ہو گئے ہیں۔