عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے سپیکر عبدالرحیم راتھر نے بدھ کے روز ایک ہائوس کمیٹی کو حکم دیا کہ وہ جموں و کشمیر میں جل جیون مشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات کرے۔ “جموں اور کشمیر کے مرکزی علاقے میں جل جیون مشن کے نفاذ میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات کے لئے ایوان کی کمیٹی کی تشکیل کے لئے ایوان کے فلور پر معزز اراکین کے دبائو کے مطالبے کے پیش نظرسپیکر عبدالرحیم راتھرنے ہائوس کمیٹی تشکیل دی ہے۔جسٹس(ر)حسنین مسعودی چیئرمین کے طور پر کمیٹی کے سربراہ ہوں گے، ارکان میں راجیو جسروٹیا، ایم وائی تاریگامی، علی محمد ڈار، رنبیر سنگھ پٹھانیا، تنویر صادق، جاوید ریاض(بیدار)، مظفر اقبال خان، رفیق احمد نائیک، ارجن سنگھ راجو اور افتخار احمد شامل ہیں۔