وراٹ نئی دہلی//ہندستانی کپتان اور اسٹار بلے باز وراٹ کوہلی انڈین پریمیئر لیگ کے 10 ویں ایڈیشن کے ابتدائی میچوں میں اپنی ٹیم رائل چیلنجرز بنگلور کے لئے نہیں کھیل پائیں گے لیکن انہوں نے اتوار کو اپنے مداحوں کے نام پیغام دے کر جلد واپسی کا بھروسہ ظاہر کیا ہے ۔ ملک کے انتہائی مقبول کرکٹر وراٹ آرسی بی کے کپتان ہیں لیکن آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں وہ کندھے کی چوٹ لگا بیٹھے اور اس کی وجہ سے پانچ اپریل سے حیدرآباد میں شروع ہونے جا رہے ٹوئنٹی 20 ٹورنامنٹ کے ابتدائی مقابلوں میں نہیں کھیل پائیں گے ۔اگرچہ اپنی فٹ نیس کے لئے مشہور وراٹ نے سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ ٹویٹر پر اپنا ایک ویڈیو پیغام جاری کر اپنے مداحوں کو بڑی راحت دے دی۔ وراٹ نے اپنے پیغام میں ساتھ ہی اپنے پالتو کتے برونو کو بھی ان سے محبت کرنے کے لیے شکریہ ادا کیا جو اس ویڈیو میں ان کے ساتھ نظر آ رہا ہے ۔انہوں نے حامیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی ڈھیر ساری محبت اور میرے لئے فکر جتانے کے لئے آپ کا شکریہ، آرسی بی کی اچھی شروعات کے لئے حمایت کرتے رہیے ۔ وراٹ کندھے کی چوٹ کی وجہ سے آئی پی ایل میں ابتدائی دو ہفتوں تک کچھ میچوں سے باہر رہیں گے ۔گزشتہ سال آئی پی ایل میں اپنی ٹیم کے لیے 973 رن بنانے والے ہندوستانی کپتان فی الحال ری ہیبی لٹیشن سے گزر رہے ہیں۔