عظمیٰ نیوز سروس
جموں//پولیس نے جعلی بندوق لائسنسوں کی بازیابی کے سلسلے میں منگل کو یہاں تالاب تلو علاقے میں ایک احاطے پر چھاپہ مارا۔پولیس نے بتایا کہ 25 جولائی کو کرن باغ کے علاقے میں ایک زیر تعمیر عمارت سے جعلی بندوق کے لائسنس کی برآمدگی کے بعد مخصوص اطلاعات پر کارروائی کی گئی۔انہوں نے مزید کہا “چھاپے کے دوران، کچھ دستاویزات اور مجرمانہ مواد ضبط کیا گیا تھا “۔جموں پولیس نے ستواری علاقے میں بڑے پیمانے پر جعلی لائسنسوں کا پردہ فاش کیا ہے۔پولیس نے کہا تھا کہ معتبر ذرائع سے اطلاع ملی ہے کہ گڈی گڑھ کے رہنے والے تیرتھ سنگھ نامی ایک شخص نے گن ہائوسز کا مالک ہارورڈ کالج کے قریب گڈی گڑھ میں اپنی نئی زیر تعمیر عمارت میں جعلی بندوق کا لائسنس رکھا ہوا ہے۔مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔پولیس نے کہا، “ان پٹ کی بنیاد پر، 25 جولائی کو عمارت میں ایک مجسٹریٹ کی موجودگی میں چھاپہ مارا گیا اور 435 بندوقوں کے لائسنسوں پر مشتمل ایک بیگ اور کچھ دیگر دستاویزات برآمد ہوئے،” ۔