راجوری //پولیس نے ضلع پونچھ کے سرنکوٹ علاقہ میں جعلی نوٹوں کا کاروبار کرنے والے ایک گروہ کا پردہ فاش کرنے کا دعویٰ کیا ہے ، اس سلسلہ میں تین افراد کو حراست میں لیا گیا ہے ۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ یہ گروہ منشیات کی سمگلنگ میں بھی ملوث تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کے سپیشل اوپریشن گروپSOGکی ایک ٹیم نے ڈی ایس پی سرنکوٹ اصغر ملک کی قیادت میں ایک مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد سرنکوٹ بس اڈہ کے قریب ایک ناکہ لگایا اور آنے جانے والی گاڑیوں کی تلاشی لینا شروع کر دی جس دوران دو افراد نے وہاں سے فرار ہونے کی کوشش کی، ان کے قبضہ سے 2.53لاکھ روپے کے جعلی نوٹ اور 70نشہ آئور کیپسول برآمد ہوئے۔ یہ نوٹ دوہزا ر اور پانچ سو روپے کی مالیت کے تھے۔ گرفتار کئے گئے نوجوانوں کی شناخت طارق حسین خان ولد مظفر حسین خان ساکن لسانہ سرنکوٹ اور جہانگیر حسین ولد افضل حسین ساکن سنائی سرنکوٹ کے طور پر کی گئی ہے ۔ اس سلسلہ میں دفعہ 389-C اور 8/21/22 of NDPSکے تحت ایک ایف آئی آر 117درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے ۔