جعلی سرکاری دستاویزات کا دھندہ ،نیٹ ورک کا پردہ فاش

Kashmir Uzma News Desk
2 Min Read
 سرینگر//سرینگر میںجعلی ڈرائیونگ لائسنز اور دیگر جعلی سرکاری دستاویزات کا دھندہ کرنے والے ایک شخص کو پولیس نے گرفتار کرکے اس کے قبضے سے جعلی گورنمنٹ دستاویزات ، سیکورٹی ایجنسیوں کے شناختی کارڈ اور جعلی لائسنزضبط کئے ۔ ایک مصدقہ اطلاع فراہم ہونے پر تھانہ پولیس نگین نے ناکہ چیکنگ عمل میں لائی جس دوران پولیس نے غلام جیلانی ساکن شہید گنج کی تلاشی لی اوردوران تلاشی اس کے قبضے سے جعلی ڈرائیونگ لائسن برآمد ہوکی۔ابتدائی تفتیش کے دوران مذکورہ شخص نے انکشاف کیاکہ وہ سیول سیکرٹریٹ کے نزدیک ایک دکان چلارہاہے اور جب پولیس نے مذکورہ دکان پر چھاپہ ڈالا تو وہاں سے کئی جعلی لائسنز، گاڑیوںکے انشورنس ،دکانوںکی لائسنز، فوج اور سیکورٹی فورسز شناختی کارڈ ، موبائل فون ، کمپوٹراور دیگر غیر قانونی مواد برآمدہوا۔مزید پوچھ تاچھ کے دوران انہوںنے انکشاف کیا کہ وہ پچھلے دو تین برسوں سے جعلی گورنمنٹ دستاویزات کا دھندہ کررہا ہے جس سے وہ لوگوںکو اپنے جھانسے میں پھساکر جعلی ڈرائیونگ لائسن پندرہ سو روپے کے عوض فراہم کرتا تھااور اس کے علاوہ سی آر پی ایف، جموں و کشمیر پولیس اور دیگر سیکورٹی ایجنسیوںکے شناختی کارڈ بھی دیتا تھا۔ پولیس نے اس کے خلاف کیس زیر ایف آئی آر نمبر150/2017 زیر دفعہ 420,467,471 RPC تھانہ نگین میں درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *