Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

جعلسازی کے واقعات قابلِ تشویش !

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: May 15, 2019 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
دنیا کے بقیہ حصوں کی طرح ریاست میں بھی غیر قانونی ہتھکنڈوں کے ذریعہ جعلسازوں کی طرف سے سادہ لوح عوام کو لوٹنے کا سلسلہ چل پڑاہے اور کبھی فرضی بینک بناکر لوگوں کی محنت کی کمائی لوٹ لی جاتی ہے تو کبھی کسی دوسرے طریقہ سے رقومات بٹور لی جاتی ہیں ۔ اسی طرح کاتازہ واقعہ پونچھ کے سب ڈیویژن مینڈھر میں پیش آیاہے جہاں فرضی شیئر مارکیٹ قائم کرکے مقامی لوگوں سے لاکھوں نہیں بلکہ کروڑوں روپے اینٹھ لئے گئے ۔مینڈھر کے ایک گروہ نے پچھلے سال ایک شیئر مارکیٹ بناکر لوگوں سے اس بناپر رقومات جمع کرناشروع کیں کہ کچھ ہی عرصہ بعد ان کی یہ رقم دوگنی ہوجائے گی ۔اس طر ح اس گروہ نے کروڑوں روپے جمع کرلئے اور جب دوگنی رقم اداکرنے کا وقت آیا تو فرضی شیئر مارکیٹ چلانے والا گروہ ہی غائب ہو گیا اوراب لوگ ہاتھ مل رہے ہیں۔ اس کی وجہ سے مینڈھر میں ایک طرح سے افراتفری کا ماحول برپا ہوگیا ۔ لوگوں کے غم وغصہ کا سامنا اس گروہ سے وابستہ افراد کے رشتہ داروں کو کرناپڑتاہے اور امن و قانون کی صورتحال بگڑ جانے کا اندیشہ بھی ظاہر کیاجارہاہے ۔ایسے واقعات آئے روز سننے کوملتے ہیں ۔گزشتہ ہفتہ راجوری میں بھی ایسے ہی ایک واقعہ کا پردہ فاش کیاگیا جبکہ حال ہی میں کرائم برانچ نے جموں میں بھی غیر قانونی طور پر چلائے جارہے ایک بینک کے سرغنہ کو گرفتار کرلیا۔اگرچہ بعض واقعات میں پولیس کی طرف سے تحقیقات کے عمل میں لاپرواہی کا مظاہرہ کیاجاتاہے ۔اگرچہ سادہ لوح عوام کو دوگنی رقومات کالالچ دے کر ان کی محنت کی کمائی لوٹ لینے والے کئی افرادکو سزائیں بھی ملی ہیں مگر اس سلسلے پر روک نہیں لگ رہی اورابھی ایک گروہ کو کیفر کردار تک پہنچایا نہیں جاتاکہ دوسرا سامنے آجاتاہے ۔یہاں یہ بات اہم ہے کہ غیر قانونی طور پر اپنی سرگرمیاں جاری رکھنے والے کسی سے پوشیدہ نہیںہوتے بلکہ وہ کھلے عام یہ دھندہ کرتے ہیں اور تب تک پولیس کی طرف سے ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جاتی جب تک کہ لوگ نقصان سے دوچار نہ ہوجائیں ۔ایسے معاملات میں کہیں متاثرین کو انصاف ملتاہے اور کہیں وہ اس سے محروم رہتے ہیں لیکن تشویش کی بات یہ ہے کہ لوگ آسانی سے ان جعلسازوں کے جال میں پھنس جاتے ہیں اوروہ اپنا پیسہ جمع کرتے وقت کسی بھی طرح کی تحقیقات نہیں کرتے بلکہ اس وقت ان کو صرف اور صرف رقم کو دو گنا کرنے کا خیال رہتاہے ۔حالانکہ کسی بھی قانونی شیئر مارکیٹ یا بینک میں ایسی پیشکش نہیں ہوتی جو جعلسازوں کی طرف سے دی  جاتی ہیں لیکن اس کے باوجود لوگ عقلمندی کا مظاہرہ نہیں کرتے اور آنکھیں بند کرکے اپنی کمائی کو ایسے لوگوں کے ہاتھ دے دیتے ہیں جن کا مقصد ہی لوٹ مار کرکے فرار اختیا رکرناہوتاہے ۔ایسے واقعات ہمارے معاشرے کیلئے تشویش کا باعث ہیں اور ان پر روک لگانے کیلئے جہاں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سنجیدگی سے اقدامات کرنے ہوںگے وہیں بحیثیت شہری ہر ایک کو قانونی اور غیر قانونی باریکیوں کو سمجھناہوگا۔موجودہ دور میں زیادہ سے زیادہ دولت جمع کرنا ہر انسان کی خواہش ضرور ہے لیکن اس کوشش میں جائز اور قانونی طریقہ کار اختیار کئے جائیں نہ کہ جعلسازوں پر بھروسہ کیاجائے ۔مینڈھر کے متاثرین کو انصاف ملناچاہئے اور ان کی محنت کی کمائی کو اینٹھ لینے والوں کو کیفر کردار تک پہنچایاجائے جو اس وقت تک مفرور ہیں ۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

راجوری قصبے کی گلیاں اور نالیاں بدحالی کا شکار مقامی عوام سراپا احتجاج، انتظامیہ کی بے حسی پر سوالیہ نشان
پیر پنچال
تھنہ منڈی کے اسلام پور وارڈ نمبر 8 میں پانی کا قہر | بی آر ائو اور ٹی بی اے کمپنی کے خلاف عوام سراپا احتجاج
پیر پنچال
پٹھانہ تیر گائوں میں بنیادی سہولیات کی شدید قلت عام لوگوں کو پانی ،بجلی کے علاوہ فلاحی سکیموں کا فائدہ پہنچانے کی اپیل
پیر پنچال
شمالی کمان کے آرمی کمانڈر کا راجوری ایل او سی کے بی جی بریگیڈ کا دورہ افواج کی تیاریوں اور خطرے کے ردعمل کے نظام کا جائزہ، جوانوں کا حوصلہ بڑھایا
پیر پنچال

Related

اداریہ

! پانی کی قلت اور ناصاف پانی کا استعمال

July 13, 2025
اداریہ

! ماحولیاتی تباہی کی انتہا

July 11, 2025
اداریہ

زرعی اراضی کا سکڑائوخطرے کی گھنٹی !

July 10, 2025
اداریہ

! ہماراقلم اور ہماری زبان

July 9, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?