جموں//کرائم برانچ نے جعلسازی کر کے سٹیٹ سبجیکٹ، راشن کارڈ اور آدھار کارڈ وغیرہ بنانے کے الزام میں جموں میں مقیم برما کے روہنگیائی مہاجر کنبہ اور محکمہ مال، امور صارفین اور آدھار کارڈافسران کے خلاف معاملہ درج کر لیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ سٹیٹ سبجیکٹ، راشن کار ڈ اور آدھار کارڈ حاصل کر نے کی پاداش میںسعید حسین ور اس کے اہل خانہ نیز محکمہ مال و امور صارفین کے ملازمین کے خلاف دفعات 420,465,466,467,468,471,120-B کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے ۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع انتظامیہ سے کرائم برانچ کو گزشتہ برس ستمبر ماہ میں اس سلسلہ میں شکایت درج کروائی گئی تھی جس میں روہنگیائی مسلم مہاجر سعید حسین اور اس کے 7اراکین خانہ کے خلاف یہ دستاویزات جعلسازی سے حاصل کرنے کا الزام لگایا گیا جس کے مطابق سعید حسین پچھلے 15برس سے ڈوگرہ ہال کی ایک جھگی میں رہائش پذیر ہے ۔اس نے 7اراکین کنبہ پر مشتمل ایک راشن کارڈ زیر نمبر 2284, 7/258حاصل کر لیاجب کہ فی الحقیقت وہ میانمار برما سے آیا ہوا رفیوجی ہے اور اس نے اپنا نام 2011کی مردم شمار ی میں درج کروا کر آدھار کارڈ بھی بنوا لیا۔ کرائم برانچ کی طرف سے کی گئی ابتدائی تحقیقات میں اس بات کا پتہ چلا ہے کہ سعید حسین ولد محمد صادق جوکہ برما کا روہنگیائی مسلم ہے موجودہ دور میں بیلی چرانہ میں رہائش پذیر ہے ارو اس نے خسرہ نمبر 235رکھ رائے پور میں جے ڈی اے کی مین پر قبضہ کرکے وہاں دو دکانیں اور ایک رہائشی مکان تعمیر کر لیا ہے ۔ اس کے علاوہ اس نے جعلسازی سے سٹیٹ سبجیکٹ، راشن کارڈ ، ووٹر لسٹ اور آدھار کارڈ وغیرہ بھی بنوا لیا ہے ۔کرائم برانچ نے سعید حسین اس کے اہلِ خانہ، محکمہ مال، امور صارفین اور آدھار کارڈ بنانے کے لئے ذمہ دار افسران کے خلاف معاملہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے ۔