سرینگر //آئی جی پی آرمڈکشمیرافہادالمجتبیٰ نے سوموار کو سرینگر میں پولیس افسران کی ایک میٹنگ طلب کی جس میں جشن ڈل2017 کیلئے تیاریوں کا جائزہ لیا ۔سوموار کو آرمڈ پولیس ہیڈکواٹر سرینگر میں آئی جی پی آرمڈکشمیرافہادالمجتبیٰ کی سربراہی میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں جھیل ڈل میں منعقد ہو رہے جشن ڈل2017 کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ آئی جی پی نے جھیل ڈل میں منعقد ہونے والے جشن ڈل 2017کے انتظامات اور قواعد پر تفصیلی جانکاری دی ۔انہوں نے اس دوران آرگنائزنگ کمیٹی جشن ڈل 2017کے ممبران کا خیر مقدم کرتے ہوئے اُمید ظاہر کی کہ وہ ریاستی سطح کے اس پروگرام کو احسن طریقے سے انجام دیتے میں پیش پیش رہیں گے ۔اس موقعہ پر ایس ایس پی ٹریفک سرگن شکلا ، ایس ایس پی ایم وائی کچلو ، ایس ایس پی غلام رسول ڈار ، ایس ایس پی عبدالرشیدبٹ ، ایس ایس پی ایس ایس کوتوال ، ایس ایس پی شلندر سنگھ ، ایس ایس پی الطاف حسین ایس ایس پی معراج الدین ، ایس ایس پی محمد شریف چوہان ، ایس ایس پی مشتاق احمد ، ایس ایس پی طاہر سلیم ، ایس پی وسیم قادری کے علاوہ دیگر اعلیٰ افسران بھی وہاں موجود تھے ۔