یواین آئی
نئی دہلی// امریکی سفارت خانہ سے تین زبانوں میں شائع ہونے والے جریدے ‘اسپَین’ نے اشاعت کی چھ دہائیاں مکمل کرلی ہیں جریدہ کی مسلسل اور کامیاب اشاعت کے ۵۶ برس مکمل ہونے والے ہیں اسپَین کی اشاعت نومبر ۰۶۹۱ء میں نئی دہلی کے امریکی سفارت خانہ سے شروع ہوئی ۔اس میں امریکہ ہند تعلقات کے علاوہ امریکی تاریخ امریکی ثقافت، امریکی طرز زندگی کے ساتھ امریکی حکومت کی پالیسی، تعلیم ، تجارت ، صحت ، ماحولیات ، تارکین وطن، سائنس اور ٹیکنالوجی، دفاع ، انسانی حقوق، کاروباری پیشہ وری وغیرہ سے متعلق مضامین شامل ہوتے ہیں رسالہ اسپَین کا ایک اور امتیاز یہ ہے کہ دنیا کے کسی اور امریکی سفارت خانہ سے ایسا کوئی رسالہ اس قدر طویل مدت تک شائع نہیں ہوا۔اردو اور ہندی میں اس کی اشاعت کا آغاز ۳۰۰۲ میں ہوا۔ اور مارچ/اپریل میں دونوں زبانوں میں اسپَین کا پہلا شمارہ منظرِ عام پر آیا۔ اب تک اردو اسپَین نے اپنی اشاعت کے۲۲ برس مکمل کر لیے ہیں۔اسپَین کا شمار اردو کے عالمی معیار کے رسالوں میں ہوتا ہے۔ اس کی خوبصورتی،مضامین کا تنوع، جدید تقاضوں سے قاری کو ہم آہنگ کرنے کی پیش قدمی اسے قابلِ مطالعہ بناتی ہے۔ یہی سبب ہے کہ اسپَین سے تعارف ہونے کے بعد کوئی اسپَین سے دور نہیں رہ سکتا۔ قاری اسے پڑھنا چاہتے ہیں، اسے خریدنا چاہتے ہیں اور اس کی کاپیوں کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں۔اسپَین کو جو چیزیں دوسرے جریدوں سے ممتاز کرتی ہیں ان میں اس کے مضامین کے ترجموں کا اعلیٰ معیار بھی ایک چیز ہے۔اسپَین موضوعات کے انتخاب، مضامین اور تصاویر کی پیشکش اور نادر عنوانات پر اردو زبان میں مواد کی فراہمی کا ایک معیاری ذریعہ ہے۔ جدید تقاضوں کا خیال رکھتے ہوئے اسے ای میل پر مفت دستیاب کروایا جارہا ہے۔ اسپَین کے مضامین کو اس کی ویب سائٹ پر بھی پڑھا جا سکتا ہے جہاں اسپَین کے تمام شمارے تینوں زبانوں انگریزی، اردو اور ہندی میں دستیاب ہیں۔ اسپَین کی نئی ویب سائٹ لانچ کرنے کا کام شروع کردیا گیا ہے۔ امید ہے کہ اسپَین کی نئی ویب سائٹ کا اجرا آئندہ ماہ عمل میں آئے گا۔