سرینگر //ریاستی ہائی کورٹ کے جسٹس ، جسٹس علی محمد ماگر نے آج یہاں راج بھون میں گورنر این این ووہرا کے ساتھ ملاقات کی۔گورنر نے ذیلی عدالتوں کے کام کاج کو مزید بہتر بنانے کے لئے جسٹس ماگر ے کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے انصاف کی بروقت فراہمی کو بھی یقینی بنانے کیلئے خیالات کا تبادلہ خیال کیا۔شیو سینا( ہندوستان) کشمیر کے صدر عبدالخالق بٹ نے آج یہاں راجب بھو ن میں گورنر این این ووہر اکے ساتھ ملاقات کر کے انہیں اپنی تنظیم کی سرگرمیو ں کے بارے میں جانکاری دی۔گورنر نے عبدالخالق بٹ کو ریاست میں قیام امن کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کرنے کی تلقین کی۔انفارمیشن ٹیکنالوجی ، تکنیکی تعلیم ، امور نوجوان و کھیل کود کے وزیر مولوی عمران رضا انصاری نے آج یہاں راج بھون میں گورنر این این ووہرا کے ساتھ ملاقات کی۔ وزیر موصوف نے گورنر کو اپنے ماتحت محکموں کی کارکردگی کے بارے میں جانکاری دینے کے علاوہ ریاست میں میگا کھیل میلہ منعقد کرنے ،بخشی سٹیڈیم سرینگر کو بین الاقوامی معیار کا فٹ بال سٹیڈیم بنانے اور ولیج کلب قائم کرنے کے بارے میں بھی تفصیلات دیں۔ گورنر نے عمران رضا انصاری کو رواں برس کے دوران ریاست کے تمام 22اضلاع میں عملائی جارہی کھیل سرگرمیو ں تعلق سے ایک منصوبہ بند پروگرام ترتیب دینے کی صلاح دی۔ انہوں نے مختلف کھیلوں کے تحت ریاستی اور بین ریاستی سطح کے مقابلوں کا انعقاد کرنے کی تجویز بھی دی۔جموں وکشمیر قانون ساز کونسل کے سابق چیئرمین عبدالرشید ڈار نے آج یہاں راج بھو ن میں گورنر این این ووہر اکے ساتھ ملاقات کی۔عبدالرشید ڈار نے گورنر کے ساتھ ضلع اننت ناگ اور شمالی کشمیر کے دیگر علاقوں کی ترقی سے جڑے معاملات تبادلہ خیال کیا۔گورنر عبدالرشید ڈار سے تلقین کی کہ وہ ریاست کی جامع ترقی کے لئے پائیدار امن کے قیام کے لئے اپنی تمام کوششیں بروئے کار لائیں۔