بارہمولہ// جموں کشمےر ہائی کورٹ کے جج جسٹس علی محمد ماگرے جو کہ ضلع بارہمولہ کے اےڈ منسٹرےٹو جج بھی ہےںنے جمعرات کو ضلع بارہمولہ کے کئی عدالتوں کا دورہ کےا ۔جسٹس علی محمد ماگرے نے اپنے دورے کی شروعات اولڈ کورٹ کمپلکس بونےار سے کی جہاں انہوں نے عدالتی کاروائےوں کا جائےزہ لےا ۔اس کے بعد انہوں نے کورٹ کمپلکس بونےار کےلئے تعمیرہو رہی نئی عمارتوں کا جائےزہ لےا۔ انہوں نے محکمہ پبلک ورکس ڈےپارٹمنٹ کو ہداےات جاری کی کہ وہ کورٹ کمپلکس کا کام فوری طور مکمل کرےں تاکہ اس مےں جلد سے جلد عدالتی کام کاج شروع کےا جاسکے ۔اس کے بعد جسٹس علی محمد ماگرے ڈسٹرکٹ کورٹ کمپلکس بارہمولہ پہنچے جہاں ڈسٹرکٹ با ر اےسو سےشن بارہمولہ اور عدالتی عملے نے اُن کا والہانہ استقبال کےا ۔ اس موقع پر انہوں نے ضلع ترقےاتی کمشنر بارہمولہ ڈاکٹر ناصر احمد نقاش اور پبلک ورکس ڈےپارٹمنٹ کے انجئےنر سے بھی الگ الگ مےٹنگےں کی ۔اس دوران ان کے ہمراہ جموں وکشمےر ہائی کورٹ کی اےک مہارت ےافتہ ٹےم بھی تھی جنہوں نے عدالت کے مختلف سےکشنز کا معانئنہ بھی کےا ۔ اس دوران جسٹس علی محمد ماگرے نے اےمان داری ،وقت کی پابندی اور بے لاگ روےئے کو عدالتی نظام کے اہم اجزا قرار دئے جو ہر اُس فرد کے ساتھ ہونے چاہئے جو عدالتی نظام سے وابستہ ہے ۔انہوں نے بار اےسوسےشن کے وکلاء پر زور دےا کہ وہ علالت کو معےاری قانونی مدد کرےں تاکہ عدالت معےاری فےصلہ دے سکے۔