ایجنسیز
نئی دہلی// ہندوستان کے سابق چیف جسٹس بی آر گوائی نے پیر کو اپنے جانشین سوریہ کانت کی حلف برداری کی تقریب کے بعد راشٹرپتی بھون میں سرکاری مرسڈیز بینز کار چھوڑ کر ایک نئی مثال قائم کی۔جسٹس گوائی، جو 23نومبر کو سبکدوش ہوئے، سرکاری گاڑی میں راشٹرپتی بھون پہنچے اور تقریب کے بعد اپنی ذاتی گاڑی میں اپنی رہائش گاہ کے لیے روانہ ہوئے۔جسٹس سوریہ کانت کو پیر کی صبح ایک مختصر تقریب میں صدر دروپدی مرمو نے 53 ویں چیف جسٹس کے طور پر حلف دلایا۔جسٹس کانت کو 30 اکتوبر کو اگلا چیف جسٹس مقرر کیا گیا تھا، اور وہ تقریباً 15 ماہ تک اس عہدے پر رہیں گے۔ وہ 9 فروری 2027 کو 65 سال کی عمر میں عہدہ چھوڑ دیں گے۔نائب صدر سی پی رادھا کرشنن، وزیر اعظم نریندر مودی، اور سابق سی جے آئی گاوائی ان معززین میں شامل تھے جنہوں نے تقریب میں شرکت کی۔