عظمیٰ نیوز سروس
نئی دہلی//جسٹس سوریہ کانت کو جمعرات کو ہندوستان کے 53 ویں چیف جسٹس کے طور پر مقرر کیا گیا اور وہ 24 نومبر کو چارج سنبھالیں گے۔مرکزی وزارت قانون میں محکمہ انصاف نے ان کی تقرری کا اعلان کرتے ہوئے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا۔جسٹس سوریہ کانت جسٹس بھوشن آر گوائی کی جگہ لیں گے، جو 23 نومبر کو عہدہ چھوڑ رہے ہیں۔وہ تقریبا 15 مہینوں تک CJI رہیں گے اور 9 فروری 2027 کو 65 سال کی عمر کو پہنچنے پر عہدہ چھوڑ دیں گے۔وزیر قانون ارجن رام میگھوال نے X پر ایک پوسٹ میں کہا کہ “آئین ہند کی طرف سے عطا کردہ اختیارات کے استعمال کرتے ہوئے، صدر کو 24 نومبر 2025 سے ہندوستان کی سپریم کورٹ کے جج جسٹس سوریہ کانت کو چیف جسٹس آف انڈیا کے طور پر مقرر کرنے پر خوشی ہورہی ہے۔”