عظمیٰ نیوز سروس
نئی دہلی// جسٹس سنجیو کھنہ کو جمعرات کو ہندوستان کے 51 ویں چیف جسٹس مقرر کیا گیا۔موجودہ جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کے 65 سال کی عمر میں عہدہ چھوڑنے کے ایک دن بعدوہ 11 نومبر کو حلف لیں گے۔جسٹس چندر چوڑ نے 8 نومبر 2022 کو سی جے آئی کا عہدہ سنبھالا تھا۔جسٹس کھنہ کی بطور CJI مدت چھ ماہ سے کچھ زیادہ ہوگی اور وہ 13 مئی 2025 کو عہدہ چھوڑ دیں گے۔وزیر قانون ارجن رام میگھوال نے X پر پوسٹ کیا”آئین ہند کی طرف سے عطا کردہ اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے، چیف جسٹس آف انڈیا سے مشاورت کے بعد، جسٹس سنجیو کھنہ، سپریم کورٹ آف انڈیا کے جج کو چیف جسٹس آف انڈیا کے طور پر مقرر کیا گیا ہے اور انکی تقرری کا اطاق 11 نومبر 2024 سے ہوگا،” ۔