جموں//ریاستی ہائی کورٹ کے چیف جسٹس این پال وسنتھا کمار منگل کو ریٹائر ہو گئے ، مرکزی سرکار نے ان کی جگہ پرریاستی ہائی کورٹ کے سینئر ترین جج، جسٹس راما لنگم سدھاکر کو کارگزار چیف جسٹس مقرر کیا ہے ۔ مرکز ی وزارت قانون کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وہ آج یعنی بدھ سے اپنا عہدہ سنبھالیں گے۔جسٹس لنگم کا تعلق تامل ناڈو سے ہے، انہوں نے دسمبر1983میں وکالت کا آغاز کیا تھا ، آپکے والد اور دادا بھی جج رہ چکے ہیںاور اپریل 2016کو جموں کشمیر ہائی کورٹ میں تبدیل کئے گئے تھے۔ اس سے قبل سبکدوش ہونے والے چیف جسٹس این پال وسنتھا کمار کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ ہائی کورٹ کے جج،بار ایسو سی ایشن ، لاء افسران اور عدالت کے ملازمین کی بھاری تعداد نے انہیں الوداع کہی۔