جموں//جسٹس تاشی ربستین، جج ہائی کورٹ آف جموں و کشمیر اور لداخ کو جموں و کشمیر لیگل سروسز اتھارٹی کا ایگزیکٹو چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔اس سلسلے میں آج یہاں محکمہ قانون، انصاف اور پارلیمانی امور کی جانب سے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ادھر عدالت عالیہ کی جانب سے لور جوڈیشری میں تبادلوں اور تقرریوں کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔احکامات کے مطابق جموں کشمیر کے 46منصفوں کے تبادلے عمل میں لائے گئے۔