Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صفحہ اول

جسمانی طور کمزور لوگ حکومت کی نظروں سے اُوجھل

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: January 29, 2022 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
جموں وکشمیر میں جسمانی طور کمزور افراد کی تعداد میں ہر گرزتے دن کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے، لیکن حکومتی سطح پر انہیں نظر انداز کرنے کی پالیسی بھی جاری ہے۔ پچھلے دو سال سے کورونا وائرس اور لاک ڈائون کی وجہ سے پرائیوٹ سیکٹر میں مندی اورریکارڈ توڑ مہنگائی کے اس دور میں معذورین کا پیٹ پالنا بھی مشکل بن گیا ہے۔جموں وکشمیر انتظامیہ اگرچہ جسمانی طور کمزور افراد کو بااختیار بنانے کے دعوے کر رہی ہے، لیکن ایسے لوگوں کی ایک بڑی تعداد نہ صرف سماجی طور بلکہ سرکاری طور پر بھی نظر انداز ہو رہی ہے ۔سرکار کی جانب سے قلیل معاوضہ ُان کے پیٹ کی بھوک کو نہیں مٹا سکتا ۔سماج کا یہ ایک ایسا کمزورطبقہ ہے جو کسی سہارے کے بغیر نہیں رہ سکتا ۔ایسے لوگوں کیلئے معاوضہ بڑھانا تو دور کی بات ،سرکار کی طرف سے سرکاری نوکریوں میں انکا کوئی مخصوص کوٹا بھی نہیں رکھا گیا ہے۔ محکمہ سماجی بہبود اُن مستحقین کیلئے بے معنی ہو کر رہ گیا ہے، کیونکہ  انکے ایک ہزار کے مشاہرے میں اضافہ کرنے کی کوئی سوچ بھی نہیں ہے۔اکسویں صدی میں جسمانی طور ناخیز افراد کو ماہانہ 1000روپے کی سرکاری بھیک دی جاتی ہے اور ہر سال بجٹ بناتے وقت صرف یہی ایک ایسا طبقہ ہے جسے مکمل طور پر نظر انداز کیا جاتا ہے۔شہنواز احمد نامی ایک شخص نے کہا ’’ سرکار کو ایسے افراد تک رسائی حاصل کرتے ہوئے اُن کے ماہانہ مشاہراہ میں اضافہ کے ساتھ ساتھ اُن کیلئے اسکیموں کو زمینی سطح  پرعملانا چاہیے لیکن عملی طور پر کوئی بھی سنجیدہ اقدامات نہیں کئے جا رہے ہیں ۔ ایک سروے کے مطابق جموں وکشمیر  میں 2لاکھ 4ہزار834مرد جسمانی طور پر کمزور ہیں۔جن میں 1,03,730 مرد پڑے لکھے ہیں۔  1لاکھ 56ہزار 319خواتین ہیں جن میں سے 47ہزار 249پڑھی لکھی ہیں، اسکے علاوہ 27ہزار 9سو 39بچے بھی اس فہرست میں شامل ہیں ۔ ہینڈی کیپڈ ایسوسی ایشن کے صدر عبدالرشید کا کہنا ہے کہ غیر سرکاری اداروں کے جائزے کے مطابق معذور افراد کی تعداد اب 8 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے ،کیونکہ کراس باڈر شلنگ، سڑک اور دیگر حادثات کی وجہ سے ہر گزرتے دن کے ساتھ یہ تعداد بڑھتی جا رہی ہے ۔رشید بٹ کے مطابق پہلے جموں وکشمیر میں معذور افراد کو 7اقسام (کیٹاگری)میں رکھا گیا تھا لیکن نئے قانون کے مطابق اس اقسام کو بڑھا کر 21کر دی گی ہے، ایسے میں اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ان افراد کی تعداد میں کتنا اضافہ ہوا ہے ۔محکمہ سماجی بہود کے ڈائریکٹر جنرل بشیر احمد ڈار نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ ان مستحقین کا معاوضہ بڑھانے کے حوالے سے انہیں کوئی علمیت نہیں ہے البتہ محکمہ کی یہ کوشش ہے کہ تمام معذور افراد کو محکمہ کی سکیموں کے دائرے میں لایا جائے اور ان کو مشاہرہ دیا جائے ۔ڈار نے کہا کہ محکمہ کے پاس ایسی بہت سی سکیمیں ہیں جن کے تحت ایسے لوگوں کو ویل چیئر اور دیگر ضرورت کی چیزیں فراہم کی جاتی ہیں ۔مصنوعی ٹانگوں کے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ محکمہ نے Artificial Limbs Manufacturing Corporation of Indiaکے ذریعے تمام اضلاع میں کیمپ منعقدکرائے تھے جس کے بعد ایسے افراد کی سروے بھی کی گئی اور اسی کے مطابق ایسے لوگوں کو مصنوعی اجزاء بھی فراہم کئے جائیں گے ۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

تعطیلات میں توسیع کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں، موسمی صورتحال پر گہری نظر ، حتمی فیصلہ کل ہوگا: حکام
تازہ ترین
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی سری نگر میں عاشورہ جلوس میں شرکت
تازہ ترین
پونچھ میں19سالہ نوجوان کی پراسرار حالات میں نعش برآمد
پیر پنچال
راجوری میں حادثاتی فائرنگ سے فوجی اہلکار جاں بحق
پیر پنچال

Related

صفحہ اول

وادی میں دن بھرسورج آگ برساتا رہا|| گرمی کا72سالہ ریکارڈٹوٹ گیا درجہ حرارت37.4 ڈگری،ایک صدی میں جولائی کا تیسرا گرم ترین دن ثابت

July 5, 2025
صفحہ اول

امرناتھ یاترا 2025 ۔7 ہزار یاتریوں کا چوتھا قافلہ روانہ، 40000کے درشن

July 5, 2025
صفحہ اول

تعطیلات میں توسیع، فیصلہ اتوار کو: سکینہ

July 5, 2025
برصغیرتازہ ترینخطہ چنابصفحہ اول

سرینگر میں 37.4ڈگری سیلشس کے ساتھ 72سالہ گرمی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

July 5, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?