جموں//وزیرا علیٰ محبوبہ مفتی نے جموں میں جسمانی طور ناخیز شخص کو خصوصی سکوٹر فراہم کیا۔ سانبہ سے تعلق رکھنے والے ایس پی او گنیش شرما کو ایک سال قبل ایک حادثہ پیش آیا جس کے بعد وہ دونوں ٹانگوں سے محروم ہو گیا ۔ اُس نے حال ہی میں وزیر اعلیٰ سے ملاقات کی تھی جنہوں نے اُسے مدد کرنے کی یقین دہانی دی تھی۔