جموں//صحت و طبی تعلیم اور سماجی بہبود کی وزیر مملکت آسیہ نقاش نے کہا ہے کہ ریاست میں جسمانی طور ناخیز افراد کو ایک ساز گار اور دوستانہ ماحول فراہم کرنے کی وعدہ بند ہے تاکہ وہ سماج میں معمول کے طریقے پر کام کر کے ایک باعزت اور باوقار زندگی گزار سکیں۔وزیر موصوفہ ابھینو تھیٹر جموں میں منعقدہ ایک روزہ پروگرام کے دوران خطاب کر رہی تھیں۔ یہ تقریب کلپناہ کیندر جموںنے سے جموں انسٹی چیوٹ آف جنرل ایجوکیشن اینڈ رہیبلیٹیشن کے اشتراک سے منعقد کیا تھا۔ آسیہ نقاش نے کہا کہ حکومت ڈس ابلیٹی بل ریاست میں لانے کے لئے پُر عزم ہے تاکہ جسمانی طور ناخیز افراد کی راحت رسانی ہوسکے ۔انہوں نے کہا کہ ایس سی / ایس ٹی کارپوریشن اس طبقے کے لوگوں کے لئے کام کر رہی ہے اور حکومت جسمانی طور ناخیز افراد کو قرضے کی سہولیات دستیاب کرانے کے لئے تیار ہے تاکہ وہ اپنے یونٹ قائم کرسکیں ۔اس تقریب میں ممبر پارلیمنٹ نذیر لاوے ، ایم ایل سے وکرم رندھاوا کے علاوہ کئی دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔وزیر موصوفہ نے اس موقعہ پر بہترین کام کاج کرنے والے جسمانی طور ناخیز افراد کو توصیفی اسناد سے نوازا۔