سرینگر//جسمانی طور خاص افراد کے عالمی دن کے سلسلے میں سرینگر کے تاریخی ٹیگورہال میں شفقت اسکول کے جسمانی طور خاص بچوں، والنٹری میڈی کیرسوسائٹی،ایس آرسی کے مریضوں اور معروف رفنکاروں نے رنگارنگ پروگرام پیش کرکے حاضرین کومحظوظ کیا۔والینٹری میڈیکئر سوسائٹی نے اس پروگرام کانعقاد اسٹیٹ بنک آف انڈیا، ریڈیو کشمیر سرینگر، آئی آرسی آر، ڈسٹرکٹ وتحصیل لیگل سروس اتھارٹی اور کئی افراد کے تعاون سے کیا تھا۔اس موقعہ پر والنٹری میڈیکئر سوسائٹی کے بانی صدر پروفیسر ڈاکٹر میر محمد مقبول نے مہمانوں کاخیرمقدم کیا اور سول سوسائٹی سے اپیل کی کہ وہ جسمانی طور خاص افراد کودرپیش مشکلات کے بارے میں عوام کوآگاہ کریں۔ پروگرام کاآغازشفقت اسکول کے جسمانی طور خاص بچے نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔اس کے بعد بچوں کے ایک گروپ نے ایک دعائیہ نغمہ پیش کرکے حاضرین کی انکھوں کونم کیا۔اس کے بعد بچوں نے ایک اورگروپ نغمہ پیش کیا۔ڈاکٹرمشتاق مرغوب نے اس موقعہ پر وی ایم ایس کے دومریضوں کی بازآبادکاری کی دوکامیاب کہانیاں پیش کیں۔کوارڈنیٹر ڈسٹرکٹ لیگل سروس اتھارٹی فیضان احمد نے جسمانی طورخاص افراد کو درپیش چیلنجوں کامختصرخاکہ پیش کیا۔معروف وکیل جوادحسین نے کے اینڈ کے ڈس ایبلٹیزایکٹ 2017پرروشنی ڈالی۔انہوں نے کہا کہ ابھی تک کچھ خاص اس بارے میں نہیں کیا گیاجس سے کہ جسمانی طور خاص افراد کی مشکلیں آسان ہوئی ہوتیں۔مس عالیہ نے تقریب پر آنکھوں کی بینائی سے محروم طالبعلم کی کامیابی کی کہانی بیان کی۔حیفااورانشاایس آرسی کی ایس سی آئی مریضوں نے دل کو چھونے والا نغمے پیش کئے ۔ مشہور گلوکاراعجازراہ نے بھی اس موقعہ پر اپنے فن کامظاہرہ کیا۔ اس سے قبل ایک مصوری کے مقابلے کا بھی ٹیگورہال میں ہی اہتما م کیاگیااوراس میں شامل سبھی شرکاء کوانعامات سے نوازاگیا۔برن ہال اسکول کے حسین نے بھی ایک نغمہ پیش کرکے جسمانی طور خاص افراد کے کازکیلئے اپنی حمائت کااظہار کیا۔ڈاکٹر ریاض احمد انتوپرنسپل سکمزمیڈیکل کالج،پروفیسرندیم (سینٹرل یونیورسٹی آف کشمیر)،پروفیسرڈاکٹرمیرمحمدمقبول،ڈاکٹرایف اے کلو ایگزیکیٹوممبروی ایم ایس اور معرفت قادری سیکریٹری وی ایم ایس نے شرکاء میں انعامات تقسیم کئے۔سابق ہائیکورٹ جسٹس حسنین مسعودی ،جوتقریب پر مہمان خصوصی تھے،نے اپنے خطاب میںاس بات پر زوردیا کہ جسمانی طور خاص افراد کودرپیش مسائل سے عوام کوآگاہ کیا جائے۔