سرینگر//وزیرا علیٰ محبوبہ مفتی نے کل یہاں 8 جسمانی طور ناخیز افراد میں موٹرائزڈ بائیسکلوں کی چابیاں تقسیم کیں۔یہ نوجوان عوامی ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ سے ملے تھے اور وزیرا علیٰ نے انہیں یقین دلایا تھا کہ وہ انہیں سماج میں خود انحصار ی کے لئے بائیسکل فراہم کرے گی۔یہ وزیر اعلیٰ کے سماج کے تئیں اقدامات کا ایک حصہ ہے تاکہ جسمانی طور ناخیز افراد کسی پر بوجھ نہ بنیں۔ڈائریکٹر سٹیٹ موٹر گراجز ذاکر چودھری بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔