کپوارہ//سرحدی ضلع کپوارہ کے لولاب وادی میں اس وقت کہرام مچ گیا جب ایک تیز رفتارٹپر نے ایک15سالہ معذور نوجوان کو کچل ڈلا ۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ٹکی پورہ لولاب میں جامع مسجد کے نزدیک ایک تیز رفتار ٹپرنے ایک 15سالہ شاہد احمد نائکو جو جسمانی طور ناخیز ہے کو ٹکر مار کر کچل ڈلا ۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ مزکورہ نوجوان کو فوری طور خون میں لت پت شاہد کو نزدیکی اسپتال پہنچایا تاہم ٖڈاکٹرو ں نے انہیں مردہ قرار دیا ۔شاہد کی لاش کو جب ان کے آ بائی گائو ں ٹکی پورہ پہنچائی گئی تو وہا ں کہرام مچ گیا ۔پولیس نے ٹپر کے ڈرائیور کو گرفتار کیا اور ٹپر کو ضبط کر کے اپنی تحویل میں لے لیا اور تحقیقات شروع کی ۔