جموں//جسمانی طور معذور طلاب کے ایک گروپ نے یہاں وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کے ساتھ ملاقات کی ۔ ان طلاب نے جموں کشمیر سٹیٹ سپورٹس کونسل کی طرف سے ان دنوں منعقد کئے جا رہے کھیل مقابلوں میں شرکت کر رہے ہیں ۔ ان بچوں نے ماؤنٹین ایکسپڈیشن اور ٹریکنگ جیسے مقابلوں میں شرکت کی ہے ۔ محبوبہ مفتی نے ان بچوں کے ساتھ ملاقات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ان بچوں کے سکولوں میں ایک دن گذارنے کی بچوں کی درخواست قبول کی ۔ انہوں نے ان بچوں کی سہولیات کو بڑھاوا دینے کیلئے دس لاکھ روپے گرانٹ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اس طرح کے بچوں کی فلاح و بہبود کیلئے ہر ممکن اقدامات کرے گی ۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقعے پر طلبا میں انعامات بھی تقسیم کئے ۔ سیکرٹری جے اینڈ کے سپورٹس کونسل وحید الرحمان پرہ اور کئی دیگر افسران بھی اس موقعہ پر موجود تھے ۔