بیجنگ//چین نے کہا ہے کہ جزیرہ نما کوریا میں بڑھتی کشیدگی کی وجہ سئ حالات مزید خراب ہو سکتے ہیں اور اس کے بے قابوہونے کے امکان سے بھی انکار نہیں کیا جا سکتا ہے ۔چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے اقوام متحدہ میں ایک پروگرام سے الگ روس کے ایک سینئر سفارتکار سے کل کہا کہ جزیرہ نما کوریا میں کشیدگی میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور اگر حالات میں جلد بہتری نہیں آئی توحالات بے قابو ہونے کا خطرہ ہے ۔ غور طلب ہے کہ شمالی کوریا کے ایٹمی اور میزائل پروگرام کی وجہ سے جزیرہ نما کوریا کے دونوں ممالک کے درمیان شدید کشیدگی کا ماحول ہے ۔ امریکہ نے بھی اپنے ساتھی جنوبی کوریا میں تھاڈ میزائل کی تعیناتی شروع کردی ہے جس کی چین مخالفت کر رہا ہے ۔