Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
مضامین

جذباتی ذہانت ای کیو کیا ہے؟

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: November 2, 2021 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
6 Min Read
SHARE
جذباتی ذہانت کو سمجھنے سے پہلے، یہ سمجھنا ضروری ہے کہ جذبات کیا ہوتے ہیں۔ جذبات ہماری روز مرہ زندگی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ہم ہر روز دوسروں کے جذبات کے مشاہدے میں وقت کا ایک بڑا حصہ خرچ کردیتے ہیں اور سوچتے رہ جاتے ہیں کہ اس کا مطلب کیا ہے۔ ہم ان جذبات کے جواب دینے کے انداز کا تعین کرتے ہیں اور کبھی خود اپنی جذباتی پیچیدگیوں کی نذر ہوجاتے ہیں۔ انسانی زندگی کے مختلف معیارات، سماجی، اقتصادی اور تعلقات کی بدلتی نوعیت بھی جذباتی ذہانت پر اثر انداز ہوتی ہے۔ غربت اور مالی ناآسودگی کی وجہ سے مفلس و نادار شخص کسی ایک چیز پر بھرپور توجہ مرتکز کرنے میں مشکل محسوس کرتا ہے۔
اسے معاملات و مسائل کو حل کرنے میں بھی اندرونی بےچینی اور تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اسی طرح وہ اپنے جذبات اور احساسات پر قابو پانے میں بھی دشواری محسوس کرتا ہے جبکہ دوسروں کی خوشی، آسودگی اور اُمید کے جذبات کو سمجھنے میں بھی غلطی کر سکتا ہے۔ تعلقات کے بگاڑ یا دھوکا کھایا ہوا شخص اعتماد، بھروسے اور یقین رکھنے والے جذبات سے خود کو عاری سمجھتا ہے۔ جھوٹ اور سچ کی تمیز اس کے لیے بڑا شدید مسئلہ بن جاتی ہے اور جذباتی اعتبار سے اس کے تاثرات بھی کھوکھلے ہو کر اسے دوسروں کے لیے نا قابل بھروسہ بنانے لگتے ہیں۔
ہر شخص یہ بات جانتا ہے کہ اپنے جذبات کا اظہار اور انھیں قابو کرنے کی صلاحیت، پرسکون زندگی کے لیے کس قدر اہمیت کی حامل ہے۔ اسی طرح دوسروں کے جذبات کو سمجھنا، حقائق اَخذ کرنا اور ان کے جذبات پر ردِعمل دینا بھی اتنا ہی اہم ہوتا ہے۔ ماہرینِ نفسیات، اس صلاحیت کو جذباتی ذہانت کا نام دیتے ہیں۔ کچھ ماہرین اسے عقل سے بھی زیادہ اہم کہتے ہیں۔
مثبت پہلو :   جذباتی ذہانت اپنے اور دوسروں کے جذبات کو پہچاننے، سمجھنے اور ان کو اپنے قابو میں رکھنے کا نام ہے۔ تحقیق سے ثابت ہوتا ہے کہ جو لوگ جذباتی طور پر زیادہ ذہین ہوتے ہیں، وہ اپنے کام اور رشتوں میں زیادہ کامیاب ہوتے ہیں۔ جذباتی ذہین لوگ اپنے جذبات پر نہیں چلتے بلکہ وہ اپنے جذبات کو اپنی مرضی کے مطابق چلاتے ہیں۔ جذباتی ذہین لوگوں کو اپنی ذات کا شعور ہوتا ہے بلکہ اگر ان کی جذباتی ذہانت کو مہمیزملے تو ان میں دوسروں کے جذبات کو سمجھ کر ان کے مطابق چلنے یا نہ چلنے کا فیصلہ کرنے کی صلاحیت بھی بڑھ جاتی ہے۔
جذباتی طور پر ذہین لوگ اپنے طاقتور ترین جذبات کو بھی قابو میں رکھنا جانتے ہیں، وہ جذبات جن کی وجہ سے اکثر لوگ غصہ، کڑوے لہجے اور غیر لچکدار طبیعت کے مالک بن جاتے ہیں۔ ماہرین نفسیات کا ماننا ہے کہ جذباتی طور پر ذہانت کو بڑھانا آسان کام نہیں ہے لیکن ساتھ ہی ان کا کہنا ہے کہ اگر کوئی انسان اتنا حوصلہ مند ہو کہ یہ جاننے کو اپنا مقصد بنا لے کہ لوگ حقیقتاً اسے کس طرح سے دیکھتے ہیں؟ تو وہ اپنے اندر مثبت تبدیلیاں لا سکتا ہے۔
جذباتی ذہانت سے استفادہ نہ کرنا :  جذباتی ذہانت، کسی نہ کسی سطح پر تمام افراد میں ہوتی ہے لیکن سب لوگ اس سے استفادہ نہیں کرپاتے۔ EQ کا اظہار اس رویے سے بھی ہوتا ہے کہ آپ روز مرہ زندگی میں پیدا ہونے والے جذباتی تناؤ کو کس طرح برداشت کرتے ہیں۔ وہ لوگ جو منفی EQ رکھتے ہوں، وہ عاجزی دکھانے کی صلاحیت نہیں رکھتے اور خود پسندی کا شکار ہوتے ہیں، چنانچہ اپنی ذات سے باہر نہیں دیکھ سکتے۔ اپنی اس خامی کی وجہ سے وہ دوسروں پر نہ تو اعتبار کرتے ہیں اور نہ ہی ان کے لیے ہمدردی کا احساس رکھتے ہیں۔ گویا مثبت EQ یہ ہے کہ مغرور ہوئے بغیر غیر جذباتی انداز میں معاملات کو سنبھالنے کی کوشش کی جائے۔
ڈینیل گولمین کہتے ہیں، ’’اگر آپ کے جذبات آپ کے قابو میں نہیں، اگر آپ کو خود آگہی نہیں، اگر آپ پریشان کن جذبات کو منظم نہیں کرسکتے، اگر آپ کے اندر شفقت نہیں، اگر آپ کے تعلقات لوگوں سے مناسب نہیں، تو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ کتنے ذہین ہیں کیونکہ آپ زیادہ دُور نہیں چل سکیں گے‘‘۔ جذباتی ذہانت ہر شخص میں ہوتی ہے، البتہ یہ کسی میں کم اور کسی میں زیادہ ہوسکتی ہے۔ اچھی بات یہ ہے کہ آپ اپنی جذباتی ذہانت کو پروان چڑھا سکتے ہیں۔
�������
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پلیئر آف دی منتھ آئی سی سی نے جون کیلئے نامزد کھلاڑیوں کا اعلان کیا
سپورٹس
ہندوستان کی جیت میں 7 پوائنٹس کا اہم کردار
سپورٹس
دھونی نے رانچی میں سادگی کے ساتھ اپنی 44ویں سالگرہ منائی
سپورٹس
ملڈر جنوبی افریقہ کیلئے ٹرپل سنچری بنانے والے دوسرے بلے باز بنے
سپورٹس

Related

کالممضامین

ریزرویشن :خامیاں ،کمزور یاں اور ممکنہ حل علاقہ مرکوز ماڈل مساوات کو یقینی بناکر علاقائی تفاوت کو کم کرسکتا ہے

July 7, 2025
کالممضامین

بڑھتا ہوا ٹیکنالوجی کااستعمال کتنا مفید، کتنا مضر؟ فکر انگیز

July 7, 2025
کالممضامین

مغربی ایشیا میں ہندوستان کا ممکنہ کردار ندائے حق

July 7, 2025
کالممضامین

پنج پتی اقوام متحدہ۔ یہ داشتۂ پیرکِ افرنگ حال و احوال

July 7, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?