سرینگر/عظمیٰ نیوز سروس/ناظم زراعت کشمیر چودھری محمد اِقبال نے کل ضلع کولگام کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اورمختلف زرعی فصلوں کی صورتحال کا جائزہ لینے کے علاوہ جاری زرعی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔اُنہوں نے مختلف مقامات پر کسانوں سے خطاب کرتے ہوئے مختلف زرعی فصلوں کی کاشت میں عمودی توسیع کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ اُنہوں نے کہا کہ جدید ترین ٹیکنالوجیوں اورعمودی توسیع محکمہ کی توجہ کا مرکز ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ بدلتے ہوئے آب و ہوا کے منظر نامے اور غیر زَرعی مقاصد کے لئے زمینی وسائل کے اِستعمال کے درمیان عمودی توسیع ہی واحد راستہ ہے۔