عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// فیئر ڈیل موٹرس سرینگر نے جدید ترین سہولیات سے لیس ٹاٹا نیکسن کار لانچ کی ۔سٹی مال لالچوک میں اسسٹ برانچ منیجر سٹیٹ بینک آف انڈیا امر جیت سنگھ اور سیلز منیجر ظہور احمد ڈار کے ہاتھوں ALL N NEXONنامی گاڑی کی نقاب کشائی کی گئی ۔اس موقعہ پر پروڈکٹ منیجر عاقب درانی ،اے ایس ایم رفیق احمد بٹ کے علاوہ فیئر ڈیل موٹرس کے دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔امرجیت سنگھ نے نئی گاڑی کے لانچ پر خوشی کا اظہا ر کرتے ہوئے کہا کہ سٹیٹ بینک آف انڈیا کار سیکٹر میں لوگوں کو قرضہ فراہم کرنے میں پیش پیش ہے اور بینک کی خدمات لوگوں کیلئے میسر ہیں۔پروڈکٹ منیجر عاقب درانی نے اس موقعہ پر کہا کہ اس نئی گاڑی میں جدید ترین سہولیات میسر ہیںاور مکمل طور پر ڈیجیٹل ہے جس میںسٹیرنگ سے لیکر ڈسپلے اور ریکارڈر ڈسپلے تک ڈیجیٹل ہیں ۔اس کے علاوہ گاڑی میں ایمر جنسی سوئچ بھی ہے جس کو دبا کر آدھے گھنٹے میں کمپنی کے لوگ آپ سے رابطہ کرسکتے ہیں ۔