عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// اختراعی اور کاروباری شخصیت کو فروغ دینے کے لیے کشمیر یونیورسٹی نے 13 روزہWinter Entrepreneur Cohortپروگرام کے ایک حصے کے طور پر تین روزہ سٹارٹ اپ آئیڈییشن ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ ورکشاپ نے آخری سال اور گریجویٹ طلباء کے ساتھ ساتھ ابتدائی مرحلے کے سٹارٹ اپ کے بانیوں کو اختراعی خیالات کو بہتر بنانے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کیا۔ورکشاپ میں ماہر سرپرستوں، روندھتی راؤ اور آدتیہ بھگوتلا کی قیادت میں انٹرایکٹو سیشنز پیش کیے گئے، جنہوں نے تخلیقی صلاحیتوں، عملی نظریہ، اور کاروباری صلاحیت کی تعمیر پر توجہ مرکوز کی۔وائس چانسلر پروفیسر نیلوفر خان نے پروفیسر خان نے پہلی نسل کے کاروباریوں کی مدد کے لیے اس طرح کے پراثر اور باہمی تعاون پر مبنی پروگرام منعقد کرنے میں NewGen IEDC کی کوششوں کو سراہا۔