احمد آباد//کانگریس پر شدید حملہ کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ یہ انتخابات ترقی پر اعتماد اور نسل پرستی کی سیاسی کے وسط ہو رہے ہیں اور ریاست کے عوام گجرات کے بیٹے کے خلاف جھوٹ پھیلانے کے کانگریس پارٹی کی کوششوں کو برداشت نہیں کریں گے بی جے پی کے انتخابی نشان کمل کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا، کہ اس پر جتنا ہی کیچڑ اچھالوگے وہ کمل ہے اتنا ہی کھلے گا انہوں نے کہا میں گجرات کے عوام کے لئے بہت زیادہ اسکیمیں لیکر آیا ہوں اور یہاں کسانوں کی محنت کو سلام کرتا مودی نے کہا "2001 میں زلزلے میں ہم نے بہت زیادہ کام کیا ہے جب 2001 میں میں زلزلہ آیا، تب اٹل بہاری واجپئی نے مجھے یہاں کام کرنے کو بھیجا تھا جس نے مجھے بہت کچھ سکھایاانہوں نے اپوزیشن پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ جتنا کیچڑ اچھالوگے اتنا ہی زیادہ کملکھلے گا۔کچھ اضلاع کے انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ گجرات میں جہاں ایک طرف ترقی میں یقین ہے وہیں دوسری طرف نسل پرستی ہے گجرات کے لوگوں نے کانگریس کو کبھی قبول نہیں کیا ہے کانگریس نائب صدر راہل گاندھی سمیت اپوزیشن رہنماو¿ں کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ وہ گجرات آتے ہیں، گجرات کے بیٹے کے بارے میں جھوٹ پھیلاتے ہیں اور بے بنیاد الزام لگاتے ہیں۔ انہوں (کانگریس) سردار پٹیل کے بارے میں بھی ایسا ہی کیا کوئی گجرات ان کے جھوٹ کو قبول نہیں کرے گا۔کانگریس پارٹی پر حملہ جاری رکھتے ہوئے وزیر اعظم نے سوال کیا کہ جب ہمارے فوجی 70 دنوں تک ڈوکلام میں آمنے سامنے کھڑے تھے پھر آپ چینی سفیر کو گلے کیوں لگا رہے تھے۔